چترال لوئر

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم کا چترال کے مختلف ٹرانسپورٹ اڈوں کا اچانک دورہ

چترال(چترال ایکسپریس )​ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم نے چترال کے مختلف ٹرانسپورٹ اڈوں کا اچانک دورہ کیا۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے کرایوں پر عملدارمد اور ٹرانسپورٹ اڈوں میں دستیاب سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے سرکاری کرایہ ناموں کا جائزہ لیا اور مسافروں سے براہ راست گفتگو کر کے اضافی کرایہ وصولی کی شکایات بھی سنیں۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے اضافی کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لانے کے احکامات جاری کیے۔
​ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے اڈہ مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ مسافروں کے لیے بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، انہوں نے سرکاری کرایہ نامے کو تمام ٹرانسپورٹ اڈوں اور ہر گاڑی میں نمایاں جگے پر آویزاں کرنے کی ہدایات کیں۔
​ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے واضح کیا کہ اضافی کرایے کی وصولی اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی پر ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جاۓ گی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock