
چترال ٹاون میں جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام چترال لوئر کامشترکہ احتجاجی جلسہ
سینیٹر مشتاق احمد خان اور دوسرے ارکان کی جرات مندانہ جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
چترال (فتح اللہ ) نماز جمعہ کے بعد چترال شہر کے اتالیق پل میں احتجاجی جلسہ منعقد ہوا جس کا اہتمام جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام نے مشترکہ طور پرکیا تھا جس میں عالمی صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت اور نہتے فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی گئی۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے
امیر جماعت اسلامی وجیہہ الدین، امیر جمعیت علمائے اسلام مولاناعبدالشکور کے علاوہ سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ، مولانا محمد الیاس، مولانا جمشید احمد، فضل ربی جان اور شجاع الحق بیگ نے کہاکہ اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی پامالی کسی طور قابلِ قبول نہیں۔ اس موقع پر ایک متفقہ قرار داد کے ذریعے امریکہ کے ٹرمپ امن معاہدے کو بھی مسترد کیا گیا۔قرارداد میں حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا گیاکہ عالمی سطح پر اسرائیل کے خلاف مؤثر آواز بلند کرے، او آئی سی کو فعال بنائے اور فلسطینی عوام کی عملی مدد کی جائے اورمشتاق احمد خان اور دوسرے ارکان کی جرات مندانہ جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
