تازہ ترین

نو تعینات ڈپٹی کمشنر اپرچترال محمد عمران خان نے چارج سنبھال لیا

چترال (چترال ایکسپریس) نو تعینات ڈپٹی کمشنر اپر چترال، محمد عمران خان (PMS) نے پیر کے روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ چترال لیویز کے چاق و چوبند دستے نے انہیں  سلامی پیش کی۔

اس موقع پر رخصت ہونے والے ڈپٹی کمشنر، حسیب الرحمن خلیل نے نئے ڈپٹی کمشنر کا استقبال کیا اور علامتی طور پر چترال لیویز اپر کا نشان اور ٹوپی حوالے کی،

بعد ازاں، نو تعینات ڈپٹی کمشنر محمد عمران خان نے ضلعی انتظامیہ کے افسران اور سٹاف ممبران سے تعارفی ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ ضلعی ٹیم کے ساتھ مل کر اپر چترال کو ترقی، نظم و نسق اور عوامی خدمت کے لحاظ سے ایک مثالی ضلع بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

رخصت ہونے والے ڈپٹی کمشنر حسیب الرحمن خلیل نے اپنے جانشین کو ضلع کے اہم مسائل اور ترجیحات سے آگاہ کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock