تازہ ترین

ضلع اپر چترال کے ماسٹر پلان کے حوالے سے اہم ورکشاپ کاانعقاد

 اپرچترال(چترال ایکسپریس )پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام ضلع اپر چترال کے لیے ماسٹر پلان کی تیاری کے حوالے سے ایک اہم ورکشاپ منعقد ہوئی۔ جس میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عمران خان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

ورکشاپ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ محمد انور، اسسٹنٹ کمشنر انڈر ٹریننگ ناظم الدین، پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ پشاور کے سینئر کنسلٹنٹس، عوامی نمائندگان، مختلف محکموں کے افسران اور سول سوسائٹی کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر ضلع اپر چترال کے لیے بننے والے ماسٹر پلان پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے اپنے خطاب میں کہا کہ اپر چترال ایک نوزائیدہ ضلع ہے جس کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ایک جامع اور حقیقت پسندانہ ماسٹر پلان ناگزیر ہے۔ اس میں تمام بنیادی ضروریات اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھنا ہوگا۔

شرکاء نے بھی ماسٹر پلان کی تیاری میں مزید وقت اور عوامی مشاورت کی ضرورت پر زور دیا۔
پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے نے وضاحت کی کہ یہ صرف ابتدائی مرحلہ ہے اور آئندہ مراحل میں مزید وقت اور تجاویز شامل کی جائیں گی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO