
ایم پی اے چترال لوئر فاتح الملک علی ناصر کا ارغوچ میں مکمل ہونے والے پی سی سی روڈ کا باقاعدہ افتتاح۔
چترال(چترال ایکسپریس )ایم پی اے لوئر چترال، ڈیڈک چیئرمین و ضلعی صدر پاکستان تحریکِ انصاف، مہتر فاتحالملک علی ناصر نے اورغوچ لوئر چترال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے 2.50 ملین روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے پی
سی سی روڈ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
علاقے میں پہنچنے پر عوامِ اورغوچ نے ان کا پُرتپاک اور والہانہ استقبال کیا۔
اس موقع پر ایم پی اے نے علاقے کی ترقی کے لیے مزید 50 لاکھ روپے پی سی سی روڈ کے لیے مختص کرنے کا اعلان کیا، جس پر عوام نے بھرپور خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔
مزید برآں، مہتر فاتحالملک علی ناصر نے علاقے میں پروٹیکشن وال اور چیک ڈیمز کی تعمیر کے منصوبوں کو بھی ترجیحی بنیادوں پر شروع کرنے کا اعلان کیا، تاکہ ارغوچ کے عوام کو درپیش مشکلات کا مستقل حل ممکن بنایا جاسکے۔
