
تازہ ترین
لوئر چترال میں ون ویلینگ کرنے والے رائیڈرز کو سٹی پولیس نے گرفتار کرلیا
چترال (چترال ایکسپریس)انچارچ ٹریفک وارڈن پولیس اے ایس آئی فضل کریم کی سربراہی میں ٹریفک آفیسر جعفر نبی اور ٹیم نے موٹرسائیکل پر خطرناک کرتب اور ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں اظہر ،امتیاز ، نوید اور تنزیل کو
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر بھاری ٹریفک چالان کرکے گرفتار کرلیا ۔
ون ویلینگ کرنے والے نوجوانوں نے ایس ۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال انسپکٹر علی احمد کے سامنے حلف اُٹھا کر ون ویلنگ جیسے خونی کھیل سے توبہ تائب ہونے کا وعدہ کیا.
چترال سٹی پولیس کی طرف سے ایک پیغام میں والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ ون ویلنگ ایک خونی کھیل ہے، اپنے بچوں کو اس قبیح فعل سے بچائیں.
