تازہ ترین

اظہار تشکراز طرف پسران مرحوم فضل حسین اخون شاہنوئی

چترال ایکسپریس)ہم اہلِ خانہ ، اپنے والدِ محترم مرحوم فضل حسین اخون شاہنوئی کے انتقال پر چترال کے تمام عزیز دوستوں اور اہلِ محبت کے تہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے دور دراز کا سفر کر کے جنازے میں شرکت کی اور ان احباب کے بھی بے حد شکر گزار ہیں جنہوں نے فون ، واٹس ایپ اور پیغامات کے ذریعے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔ اگرچہ والد محترم کو چترال سے دور زمین کے ایک اور گوشے میں سپردِ خاک کیا گیا مگر چترال کے باشعور اور مخلص لوگوں نے اپنے خلوص، دعاؤں اور تعلق سے فاصلوں کو مٹا دیا۔ ہم آپ سب کے تہ دل سے ممنون و مشکور ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی تمام مہربان چہروں کو جزائے خیر عطا فرمائے اور ہمارے والد محترم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے ۔ آمین ثم آمین ۔

پسران: مفتی محمد حسین امام و خطیب یوای ٹی ٹیکسلا, وسیم سجاداخون, حسیب الحسن

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO