
تازہ ترین
پاکستان مسلم لیگ ن لویرچترال کا ہنگامی اجلاس ضمنی انتخاب کے لئے 5نام صوبائی قیادت کو ارسال
چترال (چترال ایکسپریس)پاکستان مسلم لیگ ن لویر کا ایک ہنگامی اجلاسزیر صدارت ضلعی صدر عبدالولی خان ایڈووکیٹ آج منعقد ہوا۔
اجلاس میں ضمنی انتخاب این اے ون چترال کیلے شھزادہ افتخار الدین ۔ معروف قانون دان نیاز احمد نیازی ایڈوکیٹ ۔محمد کوثر ایڈوکیٹ ، عمران الملک اور نور احمد کے نام بطور امیدوار صوبائی قیادت کوبھجدی گئی ہے۔ عبدوالی خان ایڈووکیٹ نے اصرار کے باجود بار کونسل ایکشن میں مصروف ہونے کی وجہ سے امیدوار بننے سے معذرت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں دوسری سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا بھی فیصلہ ہوا۔
