داد بیداد

داد بیداد ۔۔بانی انعامات۔۔ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی

قاری فیض اللہ چترالی کو پا کستان میں بانی انعامات کہا جا ئے تو بے جانہ ہو گا انہوں نے 2003میں اپنے آبائی ضلع چترال سے میٹرک کے سالانہ امتحان میں اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے لئے اقراء ایوارڈ کے نام سے نقد انعامات کا اجراء کیا 23سالوں سے یہ انعامات ہر سال بلاتعطل دیئے جارہے ہیں اب اس کی تقلید میں دوسرے لوگ بھی مختلف درجوں میں طلبہ کو انعامات دے رہے ہیں گویا معاشرے کے بااثر طبقے میں اس کوشش کو مقبولیت، پذیرائی اور قابل تقلید ہونے کی سند مل چکی ہے ٹاون ہال میں قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے اقراء تعلیمی ایوارڈ کی تئیسویں تقریب میں خیبر پختونخوا حکومت کے سکرٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم محمد خالد، ملاکنڈ ڈویژن کے کمشنر محمد عابد وزیر، اور لوئیر چترال کے ڈپٹی کمشنر راؤ ہاشم عظیم نے شرکت کی اور انعامات تقسیم کئے، تقریب میں علمائے کرام، تعلیمی اداروں کے سربراہاں، اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ شہر کے معززین کی بڑی تعداد موجود تھی قاری فیض اللہ چترالی کے رابطہ کار مولانا خلیق الزمان خطیب شاہی مسجد چترال نے سپاسنامہ پیش کیا انہوں نے اقراء تعلیمی ایوارڈ کا پس منظر بیاں کر تے ہوئے حاضرین کو یاد دلایا کہ مشہور عالم دین مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم اور مخیر شخصیت قاری فیض اللہ چترالی نے چترال میں عصری تعلیم کے فروغ اور سکولوں کے اندر بہتر تعلیم و تربیت کی تر غیب دینے کے لئے 2003ء میں اقراء ایوارڈ کے نام سے ضلع کے اندر سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں سے میٹرک کے بورڈ امتحان میں اول، دوم اور سوم آنے والے قابل نو نہالوں کے لئے الگ الگ در جہ بندی کے ذریعے 50ہزار، 40ہزار اور 30ہزار روپے کے نقد انعامات کے ساتھ شیلڈ دینے کا سلسلہ جاری کیا کالاش اقلیت کے لئے الگ انعام رکھا، بورڈ میں پو زیشن لینے والے سکولوں کے سر براہوں کے لئے خصوصی شیلڈ رکھا جو اقراء نشان کہلاتا ہے، انہوں نے کہا کہ گذشتہ 23سالوں سے یہ سلسلہ بلا تعطل جاری ہے اپنی تقریر میں کمشنر ملاکنڈ عابد وزیر نے کہا کہ چترال کو پورے ملک میں قاری فیض اللہ چترالی جیسی شخصیات، مثالی شرح تعلیم اور مثالی امن و امان کی وجہ سے یاد کیا جاتا ہے تعلیم یافتہ اور مہذب معا شرہ چترال کی پہچان ہے انہوں نے طلبہ کو نصیحت کی کہ امتحانات میں اعلیٰ نمبروں کے ساتھ پوزیشن بھی حاصل کریں،ا پنے اندر عملی زندگی میں کام آنے والی صلاحیتیں بھی پیدا کریں، اپنے کنبے، محلے اور ملک بھر کو نیک نا می کماکر دیں تاکہ معاشرہ تمہارے کردار پر فخر کرے، ممتاز عالم دین عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مقامی امیرمو لانا حسین احمد اور ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی نے اپنی تقریروں میں اقراء تعلیمی ایوارڈ کو عصری تعلیم کے فروغ میں علماء کے مثبت اور تعمیری کر دار کا آئینہ دار قرار دیا مقررین نے کہا کہ قاری فیض اللہ چترالی کے اخلاص کا یہ حال ہے کہ 23سالوں میں ایک بار بھی انہوں نے سٹیج پر آکر انعامات تقسیم کرنے اور تقریر کرنے کی درخواست قبول نہیں کی، پس پردہ رہ کر تعلیمی نظام میں ترغیب، صحت مند مسابقے اور مثبت مقابلے کے ذریعے نئی نسل میں محنت اور قابلیت کے جوہر اجا گر کرنے کو ترجیح دی، ان کی اس ترغیب کا نتیجہ ہے کہ تین دہائیاں پہلے 70فیصد نمبر والے کواول درجہ قرار دیا جاتا تھا آج کل اول پوزیشن حاصل کرنے والے 90اور 92فیصد نمبر حاصل کرتے ہیں اقراء ایوارڈ لینے والے طلبہ نے پاک فوج اور سول انتظامیہ میں بھی اعلیٰ عہدے حاصل کئیے ان میں سے بیشتر نے میڈیکل اور انجینئر نگ کے شعبوں میں نمایاں خد مات انجام دیں 2003میں قاری فیض اللہ چترالی نے اکیلے یہ کارنامہ سرانجا م دیا تھا اب ان کی تقلید میں چترال کے کئی فرزندوں نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کا بیڑہ اٹھایا ہے مقررین نے ہدا یت اللہ، نور الدین جلال، عدنا ن زین اور عبد الولی خان عابد کی مثالیں دیں جنہوں نے قاری فیض اللہ چترالی کی تقلید کا بیڑہ اٹھایا مقررین نے اس موقع پر انسانیت کی فلا ح و بہبود، مریضوں کی مدد، آفت زدہ لوگوں کے ساتھ تعاون اور سماجی بھلائی کے شعبوں میں قاری فیض اللہ چترالی کی دیگر خدمات کا بھی حوالہ دیا، میٹرک کے سالانہ امتحان 2025میں سر کاری سکولوں کے طلبہ میں اول انعام 50ہزار روپے گورنمنٹ ہائی سکول سوئیر کے طالب علم رضوان احمد ولد راشد احمد حاصل کر دہ نمبر 1118کو دیا گیا، دوسرا ایوارڈ 40ہزار روپے را بیل احسان ولد احسان اللہ حا صل کر دہ نمبر 1116گورنمنٹ ہائی سکول وریجون کو ملا، تیسرا انعام 30ہزار روپے جمشید احمد ولد عبد الودود گورنمنٹ ہائی سکول سوئیر حا صل کر دہ نمبر 1093کو دیا گیا، پرائیویٹ سکولوں کی کیٹیگری میں پہلا ایوارڈ 50ہزار روپے سیدہ فاطمہ الز ہرا بنت نور الدین دی لینگ لینڈ سکول چترال حاصل کردہ نمبر 1133کو مل گیا دوسرا انعام 40ہزار روپے ندا اسد بنت اسد اللہ حاصل کر دہ نمبر 1120دی لینگ لینڈ سکول کو دیا گیا جبکہ تیسرا ایوارڈ 30ہزار روپے ولید سیف اللہ ولد انجینئر سیف اللہ حاصل کر دہ نمبر 1119بروز پبلک سکول نے حاصل کیا کالاش اقلیت کے سمیرا اقبال بنت غلا م سرور فرنٹیر کورپبلک سکول چترال نے 1080نمبر لیکر خصوصی انعام حاصل کیا سما جی شعبے میں بے مثال خد مات انجام دینے پر ہر سال کسی نمایاں شخصیت کو اقراء نشان دیا ج تا ہے 2025کا اقراء نشان معروف ماہر تعلیم شعبہ جعرافیہ پشاور یو نیور سٹی کے سابق چیئر مین پرو فیسر اسرار الدین کو عطا کیا گیا جو ان کی طرف سے ان کے بھتیجے ڈائریکٹر جنرل کے وی ڈی پی منہاس الدین نے وصول کیا تقریب کے آخر میں صدر مجلس سابق امیر جمعیتہ علماء اسلام چترال،سابق ممبر صوبائی اسمبلی مولانا عبدا لرحمن نے اپنے مختصر خطاب میں قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور رقت انگیز دعا کرائی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock