
موڑکہوکے مسائل بلخصوص موڑکھو روڈ کے حوالے سے عوام موڑکھو کا اتحاد ،”” موڑکھو ڈیولپمنٹ مومنٹ ” کابینہ تشکیل
اپر چترال (جمشیداحمد)موڑکہوڈویلپمنٹ موومنٹ کے زیر اہتمام علاقہ موڑکھو کے مسائل کے حوالے سے حکومت کی عدم دلچسپی ترقیاتی منصوبوں اوردیگر ترقیاتی فنڈ سے موڑکھو کو ہمیشہ کی طرح محروم رکھنےاور ناانصا فیوں کے خلاف عوام موڑکھو عمائیدن علاقہ مشوران علاقہ نوجواناں علمائے کرام اور ال پارٹیزکے نمایندہ گاں کا ایک مشترکہ اجلاس سماجی شخصیت شیرحسین رہائش گاہ وریجون میں
منعقد ہوا۔
اجلاس میں علاقے کے مسائل بلخصوص موڑکہو روڈ کی خستہ حالی اور کام کی تاخیر اور آئندہ لائحہ عمل طے کرنے کے حوالے سے گفت و شنید اور تبادلہ خیال کیا گیا
مقررین نے اپنے خطاب میں انتہائی افسوس اور شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موڑکہو کی مسائل کا حل برسوں سے سیاسی وعدوں تک محدود رہا ہے ہمارے منتخب نمائندہ گان اور متعلقہ ادارے محض بیانات اور دعوؤں تک محدود ہیں عملی پیش رفت کہیں نظر نہیں ارہی جو کہ قابل افسوس ہے
شرکاء نے مطالبہ کیا کہ موڑکہو روڈ کے فنڈز اور ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کی شفاف تحقیقات کی جائے اور ذمہ دارعناصر کے خلاف قانونی کاروئی عمل میں لائی جائے۔بصورت دیگر موڑکھو کے عوام اپنے حقوق حاصیل کرنے کے لیے مرتے دم تک تحریک چلائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پرعائد ھوگی
اس سلسلے میں موڑکھو ڈویلپمنٹ مومنٹ کے نام پرباقاعدہ ایک پلیٹ فارم اور کمیٹی تشکیل دی گئی
مقررین میں مولانا جاوید حسین مولانا یوسف مولوی گل شاہ مولانا کرم الہی صوبیدار نذیر احمد سابق ہیڈ ماسٹر محمد حبیب پرنسپل سمیع الحق پرنسپل بشیر اللہ سماجی شخصیت محمد علی شاہ وی سی چیرمن عبدالررفیع چیرمین سلطان حسیں شیر حبیب امین اللہ محمود احسان الحق حسیں بلبل جمیل عبدالباقی نصیرالدین دیگر نے خطاب کیے اسٹیج کی فرائض ضیاء الدین نے انجام دیں
