تازہ ترین

جماعت اسلامی پاکستان کی سہ روزہ اجتماع عام لاہور میں چترال سے کثیر تعداد میں شرکت ہوگی۔وجیہ الدین

چترال (چترال ایکسپریس)جماعت اسلامی پاکستان کی طرف سے رواں ماہ لاہور مینار پاکستان میں منعقد ہونے والا سہ روزہ اجتماع عام کے لیے کوششیں تیز ہوگئی ہیں۔ اس سلسلے میں آج جماعت اسلامی لوئر چترال کی مجلس شوریٰ کا اجلاس اور بعد ازاں اجتماع ارکان منعقد ہوا۔ اجتماع ارکان سے جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل  لیاقت بلوچ اور امیر جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخوا (شمالی) عنایت اللہ خان نے آن لائین خطاب کیا۔ مزید براں اجتماع عام میں شرکت کو یقینی بنانے کے لیے مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات اور ورکرز کنونشنز کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی چترال لوئر وجیہ الدین منعقدہ اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہلاہور کے اجتماع عام میں چترال سے کثیر تعداد میں شرکت ہوگی۔انھوں نے مزید کہا کہ یہ اجتماع عام ان شاء اللہ پاکستان میں اسلامی انقلاب کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔ انھوں نے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اجتماع عام میں شرکت کے ذریعے ملک سے کرپشن، ناانصافی، بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف تحریک کا حصہ بن جائیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock