تازہ ترین

صدرالخدمت فاونڈیشن لویر چترال عبدالحق اگلے دو سالوں کے لئے دوبارہ صدرمقرر

چترال (چترال ایکسپریس)الخدمت فاونڈیشن لویر چترال کے صدر عبدالحق کو اگلے دو سالوں کے لئے دوبارہ صدرمقرر کیا گیا ہے جس کا باضابطہ نوٹیفیکیشن الخدمت فاونڈیشن خیبر پختونخوا شمالی فضل محمود نے کردیا ہے۔ الخدمت فاونڈیشن کے مقامی عہدیداروں اورکارکنان کے مطابق عبدالحق کو ان کی شاندار خدمات کی بنیاد پر دوبارہ ذمہ داری کے لئے منتخب کیا گیا ہے جس نے ضلعے میں ہیلتھ کے سیکٹر میں سروسز کو نمایان ترقی دی اور سبزی منڈی میں واقع الخدمت ہسپتال میں مختلف سہولیات متعارف کرواکر انہیں توسیع دینے میں دن رات ایک کیا۔ انہوں نے کہاکہ ایجوکیشن سیکٹر اور خودروزگاری اسکیم میں ان کے دور صدارت میں لویر چترال نے کئی سنگ میل عبور کئے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ عبدالحق ویلج کونسل چمورکھون کے بھی چیرمین ہیں جبکہ اس سے پہلے سیشن میں بھی ویلج ناظم منتخب ہوچکا تھا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock