داد بیداد

دادبیداد۔۔کھوار اکیڈیمی ۔۔ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی

 کچھ لوگ اپنی ذات میں انجمن ہوتے ہیںرحمت عزیز خان چترالی کاشمارایسے ہی لوگوں میں ہوتاہے انہوں نے ذا تی طور پر کھوار اکیڈیمی قائم کی ہے یہ دنیا کی واحد اکیڈیمی ہے جس میں دوسرا کوئی شخص اب تک نظر نہیں آیا رحمت عزیز خان چترالی مراندور کھوت تورکھو ضلع اپر چترال میں پیدا ہوئے ابتدائی تعلیم گاوں میں حا صل کی، اعلیٰ تعلیم کراچی سے مکمل کرکے عملی زندگی میں داخل ہوئے مادری زبان کھوار کے ساتھ ساتھ اردو میں بھی لکھتے ہیں یہ شوق زمانہ طالب علمی سے پال رکھاہے، مادری زبان سے جنون کی حد تک عشق کرتے ہیں اس لئے اپنے ادارے کا نام کھوار اکیڈیمی رکھاہے یہ 1989کا ذکر ہے برادر مکرم محمد شریف شکیب صاحب نے مجھے دوکتابوں کے تحفے بھیجے ایک کانام گلدستہ رحمت تھا دوسری کانام گلدان رحمت تھایہ رحمت عزیز خان چترالی کی تصنیفات تھیں میں نےمصنف کے بارے میں جانناچاہاتوانہوں نے بتایاکہ کھوت سےتعلق رکھتاہے کرا چی میںزیر تعلیم ہے بہت محنتی نوجواں ہے ادب سے شغف رکھتاہے سنجیدہ شعر بھی کہتا ہے مزاحیہ شاعری بھی کرتاہے یاروں کا یار ہے میرا دلدار ہے یہ پہلا تعارف تھا جو ظاہر ہے غائبانہ ہی تھا، اس کے چند سال بعد بارہ کہو اسلا م اباد میں سرراہ ایک وجیہہ صورت نوجوان سے ملاقات ہوئی خود اپنا تعارف کراتے ہوئے گویا ہوئے رحمت عزیز خان چترالی فیڈرل شریعت کورٹ اسلام اباد، میں بہت خوش ہوا سچ بات ہے ان سے مل کر بڑی خوشی ہوئی مگر اس کے بعد ملاقات نہیں ہوئی جب اسلام اباد سے آکر گاوں جا تے ہیں تو دو چار کتابیں میرے لئے چیو پُل کے نزدیک لون جنرل سٹور پرچھوڑ جاتے ہیں، گھر پہنچ کر فون کرتے ہیں تو کتابیں وصول کرتا ہوں اسلام اباد کی کسی بک شاپ میں میری کتاب پر نظر پڑتی ہے تو خرید لیتے ہیں اور مجھے اطلاع دیتے ہیں کبھی خوب صورت تبصرے سے بھی نوازتے ہیں رحمت عزیز خان چترالی بیسیار نویس اہل قلم ہیں انگریزی ترکیب پرولیفیک رائیٹر (Prolific writer) ان پر صادق آتی ہے گلدان رحمت ان کی اردو شاعری کا پہلا مجموعہ ہے، گلدستہ رحمت میں ان کی کھوار نظمیں اور غزلیں شائع ہوئی ہیں، سیرت نبوی ﷺ پران کی چار کتابیں شائع ہوئیں، سورہ فاتحہ کا کھوار ترجمہ بھی شائع کیا رحمت عزیز خان چترالی نے بچوں کے ادب پر بڑا کام کیا ہے انہوں نے بچوں کے لئے مادری زبان کھوار میں دلچسپ کہا نیاں لکھی ہیں بچوں کے لئے لکھی ہوئی علامہ اقبال کی نظموں کے تراجم اور مفاہیم پر مشتمل کتاب شائع کی اس کا نام پھو پھو کان اقبال یعنی بچوں کااقبال رکھا،بچوں کے لئے کھوارکی کہانیوں کی کتا ب خو ابوں کی شہزادی اردو میں شائع کیا اس طرح سلسلہ وار کہانیوں پر مشتمل کتاب تلاش بھی شائع کیا آپ نے علامہ اقبال سے اپنی عقیدت کا بہترین اظہار ”میرا اقبال“ میں کیاہے اس میں مفکر پاکستان کی نظموں کا فنی، فکری اور نظریاتی جائزہ لیا ہے یہ بھی بچوں کے لئے لکھی گئی ہے سورہ فاتحہ کا ترجمہ اسلامی لٹریچر کو کھوار میں منتقل کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے چترال وژن کے نام سے اخبار بھی نکالاتھا یوں دیکھا جائے تو رحمت عزیز خان چترالی کا تحلیقی، تنقیدی اور تحقیقی کام مختلف شعبہ ہائے ادب پر پھیلاہواہے کھوار اکیڈیمی کے آپ چیئرمین (صدر نشین) ہیں، بعض کتابیں کھوار اکیڈیمی کے پلیٹ فارم سے شائع ہوتی ہیں کچھ کتابیں ایسی ہیں جنہیں سرائے اردو پبلی کیشنز نے شائع کیا ہے ان کی تحریریں پڑھتے ہوئے دل سے دعا نکلتی ہے”خدا کرے زور قلم اور زیا دہ“۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock