تازہ ترین

چلڈرن ہسپتال چترال لوئر بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے پرڈاکٹر افت کہکشاں اور ٹیم کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا

چترال(چترال ایکسپریس)ویمن اینڈچلڈرن ہسپتال چترال لوئر میں گزشتہ روز لیبر روم میں ایک ایمرجنسی کیس کے دوران ڈاکٹر افت کہکشان اور اُن کی ٹیم نے انتہائی مہارت اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مریضہ کو بروقت اور مؤثر طبی امداد فراہم کی۔ ان کی بہترین کارکردگی اور بروقت اقدامات کے باعث ایک قیمتی جان بچائی جا سکی۔

مریض کے اہلِ خانہ نے پر ڈاکٹر افت کہکشان اور اُن کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی خدمت، رویے اور مہارت کی بھرپور تعریف کی۔

ان خدمات کے اعتراف میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فیاض علی رومی اورڈی ایم ایس ڈاکٹر آصف علی شاہ نے ٹیم کو اپریسی ایشن سرٹیفیکیٹ سے نوازا، جو ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال لوئر کے طبی عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور خدمتِ انسانیت کے جذبے کا اعتراف ہے

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock