تازہ ترین

وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس سوات کی جانب سے چترال ٹاون میں کھلی کچہری کاانعقاد

چترال (چترال ایکسپریس)وفاقی محتسب سیکرٹریٹ پشاور کے ریجنل ہیڈ محمد مشتاق جدون نے کہا ہے کہ وفاقی محتسب کا ادارہ عوام کو ان کے گھروں کی دہلیز پر اور بغیر کسی مالی بوجھ یا اخراجات کے انصاف فراہم کرنے میں مصروف ہے اورکسی بھی وفاقی حکومت کے ادارے یا محکمہ کے خلاف کوئی بھی شہری انفرادی اور اجتماعی شکایات کے بارے میں بلاکسی جھجک کے رجوع کرکے فوری طور پر داد رسی حاصل کریں۔ جمعرات کے روز مقامی ٹاؤن ہال میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ نے اب ملاکنڈ ڈویژن کے سطح پر دفتر قائم کیا ہے تاکہ عوام کو مزید سہولت ہو اور یہ سول سوسائٹی کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لئے متاثرین کی رہنمائی کرے اور اس ادارے کے بارے میں ذیادہ سے ذیادہ آگہی پھیلادیں۔ اس موقع پر وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے ثناء اللہ نے بھی شکایات کے اندراج کے بارے میں تفصیل بتائی اور کہاکہ شکایت کنندہ مقررہ فارم پر درخواست پیش کرے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چترال ریاض احمد، ایڈیشنل اے سی محمد عیسیٰ خان، اسداللہ اور دوسرے افسران موجود تھے۔ اس موقع پر عوام کی کثیر تعداد موجودتھی جنہوں نے پیسکو، ٹیلی نار، بنکوں اور این ایچ اے کے بارے میں زبانی شکایات پیش کی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO