
جشنِ آذادی گلگت پولو کپ کا شاندار فائنل گلگت اے ٹیم نے جیت لیا
گلگت (چترال ایکسپریس)جشنِ آذادئ گلگت ڈسٹرکٹ پولو کپ کا فائنل میچ مورخہ 7،نومبر 2025 کو آغاخان شاھی پولو گراؤنڈ گلگت میں گلگت ون اور سلطان آباد دنیور کے مابین کھیلا گیا- اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈانٹ NLI رجمنٹ برگیڈیر راجہ عِرفان احمد تھے جبکہ ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ شاہ محمد گیسٹ آف آنر تھے- دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کرکے تماشہ بینوں کو خوب محظوظ کیا اور خوب داد حاصل کی- میچ کے دوسرے ہاف کے آخری وقت تک دونوں ٹیمیں 7-7 گول سے برابر تھیں لیکن آخری لمحے میں سینئر پولو پلیر غلام عباس اور نوجوان اُبھرتا ھوا کھلاڑی نزار راج کی مشترکہ اٹیک کی وجہ سے گلگت 1 کی ٹیم 8واں گول کرنے میں کامیاب ہوئی- اسی طرح گلگت 1 کی ٹیم جشنِ آزادیِ گلگت کپ پولو ٹورنامنٹ 2025 کی فاتح قرار پائی-
ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ گلگت ون کے نوجوان اسٹار کھلاڑی کو دیا گیا جبکہ سلطان آباد کے کھلاڑی—- کے گھوڑے کو بہترین گھوڑا قرار دیا گیا- کمانڈانٹ NLI نے جیتنے والی ٹیم کو نقد— روپے جبکہ سیکنڈ آنے والی ٹیم کو —- روپے نقد انعام دیا- مہمانِ خصوصی کمانڈانٹ NLI نے ونر ٹیم کو جبکہ گیسٹ آف آنر ڈائریکٹر سپورٹس نے رنر اپ ٹیم کو ٹرافی پیش کی جبکہ سابق ڈائریکٹر سپورٹس حُسین علی نے اس ٹورنامنٹ کی شاندار طریقے سے میڈیا کوریج کرنے اور میڈیا کے ذریعے پولو کھیل کی عُمدہ طریقے سے پبلسٹی کرنے پر مُعین علی میر اور معراج علی خاکسار کو اعزازی شیلڈ پیش کیا جبکی لجنڈری پولو پلیر بُلبل جان، سینئر پولو پلیر رفیق استاد، سینئر پولو پلیر و پولو کوچ اشرف گُل، صدر گلگت پولو ایسو سی ایشن رانا بابر اور AD سپورٹس عصمت علی چنگیزی نے بہترین کھلاڑی، بہترین گھوڑے،جیوری ممبران، گول ججز اور سکوررز اور دیگرِ آفیشلز میں انعامات تقسیم کئے- اس موقع پر کمانڈانٹ NLI، ڈایریکٹر سپورٹس شاہ محمد، ایکس ڈائریکٹر سپورٹس حُسین علی ،پولو کوچ اشرف گُل، سینئر پولو پلیر بلبل جان نے دونوں ٹیموں کو شاندار کھیل پش کرنے پر مبارکباد دی جبکہ بہترین اور کامیاب پولو ٹورنامنٹ کے انعقاد پر صدر پولو ایسو سی ایشن گلگت رانا بابر خان، سینئر نائب صدر راجہ محمد یعقوب، جنرل سیکرٹری ارشاد حُسین ایڈووکیٹ اور پوری کابینہ کو شاندار الفاظ میں مبارکباد دی جبکہ کمانڈانٹ NLI نے گلگت پولو ایسوسی ایشن کو مبلغ -/50,000 روپے نقد انعام دیا- اسی طرح سینئر پولو پلیر نمبردار دولت خان اور محمد یعقوب نے پورے ٹورنامنٹ میں جیوری کے فرائض عُمدہ طریقے سے نبھایا- مایہ ناز شاعر و گلوکار و کمنٹیٹر اقبال حُسین اقبال نے اپنی بہترین کمنٹری اور کمپیئرنگ سے سامعین کو خوب محظوظ کیا اور حوب داد وصول کیا- اس ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن گلگت، اسسٹنٹ کمشنر گکت عادل علی و ان کے پورے عملے خاص کر مجسٹریٹ و معروف فنکار/ شاعر و گلوکار جابر خان جابر اور مجسٹریٹ عالم حُسین، گلگت پولیس، SHO سٹی GM و سٹی تھانہ کے پورے عملے اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گلگت اور ان کے پورے عملے، 1122 نے بہترین خدمات پیش کر کے اس ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا-آخر میں صدر گلگت پولو ایسو سی ایشن رانا بابر خان نے اس ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے کے لئے فُل مالی سپورٹ کرنے پر ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ شاہ محمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس گلگت عصمت علی چنگیزی کا خسوصی شکریہ ادا کیا-
