تازہ ترین

چترال اور آیون کے عوامی حلقوں کا محکمہ زراعت کی ناقص کارکردگی پر شدید رد عمل کا اظہار

چترال ( محکم الدین ) چترال اور آیون کے عوامی حلقوں نے محکمہ زراعت کی ناقص کارکردگی پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ۔ کہ اس ادارے کے ناقص انتظامات کی وجہ سے زمیندار طبقہ کیلئے ہائبرڈ بیج اور کیمیاوی کھاد کا حصول نا ممکن ہو گیا ہے ، اور لوگ ترقی دادہ گندم کی بیج اور کھاد کی عدم دستیابی کے باعث روایتی مقامی بیج بغیر کھاد کے بوائی کرنے پر مجبور ہوئے ۔ آیون کے لوگوں نے محکمہ زراعت کی انسپکشن ٹیم کی آیون آمد پر انہیں آڑے ہاتھوں لیا ۔ جس میں محکمہ زراعت چترال لوئر کے ڈائریکٹر اور صوبائی سطح کے آفیسرز موجود تھے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ آیون چترال بھر میں سب سے زرخیز زرعی علاقہ ہے ۔ اور سبزیات کی سب سے زیادہ پیداوار یہاں ہوتی ہے ، لیکن افسوس کا مقام ہے ۔ کہ آیون میں زراعت کا دفتر برائے نام ہے ، زمینداروں کو خریدنے کیلئے بیج اور کھاد دستیاب نہیں ، اور نہ ادارے کی طرف سے لائسنس یافتہ ڈیلر موجود ہیں ، اور اگر کہیں ڈیلر موجود ہے، تو وہ خود اپنی زمین کاشت کرنے کیلئے گندم کی بیج اور کھاد کی خریداری کیلئے در در کی ٹھوکریں کھا رہا ہے ۔
عوامی حلقوں نے انسپکشن ٹیم کی سرگرمی کو غیر ضروری اور عوام کیلئے مزید مشکلات پیدا کرنے کی کوشش قرار دیا ۔ اور اس اقدام کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جو دکاندار زمینداروں کے مطالبے پر کوشش کرکے کھاد کی دستیابی کو ممکن بناتے ہیں ۔ یہ ادارہ انہیں غیر قانونی قرار دے کر ان کے خلاف کاروائی کرتی ہے ۔ جبکہ ادارے کے پاس متبادل کوئی پروگرام موجود نہیں  کہ وہ لوگوں کو یہ سہولت فراہم کرسکے ۔
زراعت سے وابستہ افراد نے انسپکشن ٹیم کے اقدام کو صوبائی حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش قرار دیا ۔ تاکہ زمیندار طبقہ بیچ اور کھاد کی نایابی پر صوبائی حکومت کو مورد الزام ٹھہرائیں ، اور برا بھلا کہیں ، جبکہ چیرمین ویلج کونسل آیون ون وجیہ الدین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ماہ اکتوبر میں محکمہ زراعت کو خبر دار کیا تھا کہ آیون میں گندم کی بیج اور کھاد مناسب مقدار میں سٹاک کیا جائے ۔ تاکہ زمینداروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ، لیکن حیرت کی بات ہے ۔ کہ دفتر زراعت آیون میں موجود سٹاک کو بھی واپس چترال لے جایا گیا ۔ جس کے باعث آیون کے لوگ بیج اور کھاد خریدنے کیلئے در بدر ہو گئے ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO