
پیر امیڈیکل ایسوسی ایشن لویر چترال صوبائی قیادت کی کال پر ہر قسم کی قربانی کے لئے میدان میں اتر جائے گی۔اعجاز احمد
چترال (چترال ایکسپریس ) پیر امیڈیکل ایسوسی ایشن لویر چترال کے صدر اعجاز احمد نے کہا ہے کہ پی ایم اے کی طرف سے محکمہ صحت اور صوبائی حکومت کو پیش کردہ چارٹر آف ڈیمانڈ دو دنوں کی مہلت کے دوران منظور نہ کئے گئے تو پی ایم اے لویر چترال مکمل طور پر دل وجان کے ساتھ اپنی صوبائی قیادت کی کال پر ہر قسم کی قربانی کے لئے میدان میں اتر جائے گی۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاکہ پیرامیڈیکل اسٹاف محکمہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے لیکن مراعات کے لحاظ سے وہ حکومت کی ظلم وذیادتی اور ناانصافی کا شکار رہے ہیں اور حکومت کو پیش کردہ چارٹر آف ڈیمانڈ ان کے دلوں کی آواز ہے جس کے لئے ڈی آئی خان سے لے کر چترال تک تمام پیرامیڈیکل حکومت سے انصاف کا طلبگار ہیں۔ انہوں نے پی ایم اے خیبر پختونخوا کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا ہے کہ وہ ان کے ایک اشارے کے منتطر ہیں اور جائز حقوق کے حصول کے لئے تحریک برپا کرنے میں ایک لمحے کا بھی دیر نہیں کریں گے۔
