تازہ ترین

دانش سکول چترال: 3 ارب روپے کا میگا منصوبہ تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن

چترال(چترال ایکسپریس )پروجیکٹ ڈائریکٹر دانش سکول چترال، انجینئر قیصر عباس نے منصوبے کی تعمیراتی سائٹ پر مسلم لیگ (ن) کی ضلعی قیادت کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ دانش سکول پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی مجموعی لاگت تقریباً 3 ارب روپے ہے جبکہ اس کا کل رقبہ 160 کنال پر محیط ہے۔
انجینئر قیصر عباس کے مطابق سکول میں طلبہ و طالبات کے لیے علیحدہ علیحدہ پورشنز قائم کیے جا رہے ہیں، جن میں ہر پورشن میں تعلیمی بلاک، پلے گراؤنڈ، ٹینس کورٹ، ہاسٹل، رہائشی بلاکس، مسجد اور لائبریری شامل ہوں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حکام کی جانب سے اس منصوبے کو ایک سال کے اندر مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، اور اس وقت روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 250 مزدور تعمیراتی کام میں مصروف ہیں۔
اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر عبدالولی خان ایڈووکیٹ، ترجمان نیاز احمد نیازی ایڈووکیٹ اور پی ایم یوتھ کوآرڈینیٹر محمد حفیظ نے منصوبے کی رفتار اور معیار کو سراہتے ہوئے اسے چترال کے بچوں اور بچیوں کے لیے ایک بڑی نعمت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ عظیم تعلیمی منصوبہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے علاقے کے عوام کے لیے ایک اہم تحفہ ہے، جو خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO