تازہ ترین

اپر چترال میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

اپر چترال: (چترال ایکسپریس) اپر چترال میں گزشتہ کئی روز سے پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس شدید سست روی اور بار بار تعطل کا شکار ہے، جس کے باعث صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ کی غیر معیاری کارکردگی نے طلبہ، کاروباری افراد اور عام صارفین کی روزمرہ سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ وہ آن لائن کلاسز میں شرکت اور اسائنمنٹس بروقت مکمل کرنے سے قاصر ہیں، جس سے ان کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔
دوسری جانب کاروباری حلقوں نے بھی انٹرنیٹ کی خرابی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آن لائن لین دین اور دیگر ڈیجیٹل امور میں رکاوٹ کے باعث انہیں مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مقامی شہریوں کے مطابق پی ٹی سی ایل کی سروس میں بار بار تعطل معمول بن چکا ہے، تاہم متعلقہ حکام کی جانب سے تاحال کوئی مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے۔
عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انٹرنیٹ کی سروس کو فوری طور پر بہتر بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے اور معمولاتِ زندگی بحال ہو سکیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO