تازہ ترین

چترال: ادویات کے ڈسٹری بیوٹرز کے لیے آگاہی سیشن، معیاری ادویات کی فراہمی پر زور

چترال (چترال ایکسپریس) ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ کی جانب سے چترال میں ادویات کے ڈسٹری بیوٹرز کے لیے ایک خصوصی آگاہی سیشن کا انعقاد کیاگیا جس میں ادویات کی محفوظ، معیاری اور منظم سپلائی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر ڈرگ انسپکٹر لوئر چترال ڈاکٹر نعمت اللہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو معیاری اور درست ادویات کی فراہمی محکمہ صحت کی اولین ترجیح ہے، تاہم اس مقصد کے حصول کے لیے ڈسٹری بیوٹرز کا فعال تعاون ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ادویات کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے محفوظ سپلائی چین، مناسب اسٹوریج اور وئیر ہاؤس میں تقسیم کے درست طریقہ کار پر سختی سے عمل درآمد ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فارما کمپنیاں، ڈسٹری بیوٹرز اور فارماسسٹ وہ بنیادی کڑیاں ہیں جن کے ذریعے ادویات صارفین تک پہنچتی ہیں، لہٰذا ان تمام اسٹیک ہولڈرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے کردار کو دیانتداری سے نبھائیں۔

ڈاکٹر نعمت اللہ نے واضح الفاظ میں خبردار کیا کہ ڈسٹری بیوشن کے قواعد و ضوابط سے آگاہی کے باوجود کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی کی صورت میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

اس موقع پر چترال فارما ڈسٹری بیوشن کونسل کے صدر فخر عالم نے بھی شرکت کی اور محکمہ صحت کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ڈسٹری بیوٹرز عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتے رہیں گے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock