تازہ ترین

چترال یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی باکو میں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت

:چترال(چترال  ایکسپریس)چترال یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر حاضر اللہ نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں منعقدہ ایک اہم بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی۔ یہ کانفرنس آذربائیجان یونیورسٹی، باکو کے زیر اہتمام “اعلیٰ تعلیم کا مستقبل: عالمی تناظر، مقامی اثرات” کے موضوع پر منعقد ہوئی۔

کانفرنس کے دوران پروفیسر ڈاکٹر حاضر اللہ نے ایک اہم سیشن بعنوان “اختراع، تحقیق، تعلیم اور علم کی منتقلی” کی صدارت کی، جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے محققین اور سکالرز نے شرکت کی اور اپنی تحقیقی کاوشیں پیش کیں۔

اس بین الاقوامی کانفرنس کا مقصد اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں جدید رجحانات پر تبادلہ خیال، تحقیق کے فروغ، اور عالمی سطح پر تعلیمی اداروں کے درمیان روابط کو مستحکم کرنا تھا۔ شرکاء نے علمی تبادلے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

ماہرین کے مطابق ایسی کانفرنسز عالمی تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور مقامی سطح پر مثبت اثرات مرتب کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock