تازہ ترین

پری شندور پولو ٹورنامنٹ 2026 کا ٹاس مکمل، ٹورنامنٹ 12 مئی سے شروع ہوگا

چترال(چترال ایکسپریس )پری شندور پولو ٹورنامنٹ 2026 کے سلسلے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں آج شام ڈی سی آفس میں ٹورنامنٹ کا ٹاس منعقد کیا گیا۔
ٹاس کی تقریب میں صدر پولو ایسوسی ایشن شہزادہ سکندر الملک، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر ریاض احمد، فورسز اور سول کی مجموعی طور پر 63پولو ٹیموں کے کپٹنز نے

Screenshot

شرکت کی۔
شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ کا ٹاس 8 مئی جبکہ باقاعدہ آغاز 10 مئی کو ہونا تھا، تاہم سول کھلاڑیوں کی جانب سے گزشتہ سال کے فارمیٹ کے مطابق ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مطالبہ کیے جانے کے باعث 8 مئی کو ٹاس نہ ہوسکا تھا۔ دوسری جانب انتظامیہ نے اس مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے تمام ٹیموں کے مابین مشترکہ ٹورنامنٹ کرانے کے فیصلے پر قائم رہنے کا اعلان کیا۔
آج ہونے والی میٹنگ میں انتظامیہ اور منتظمین نے سول کھلاڑیوں کو تحفظات کے باوجود ٹورنامنٹ میں شرکت پر آمادہ کیا، جس کے بعد بالآخر ٹاس کی کارروائی مکمل کر لی

Screenshot

گئی۔
منتظمین کے مطابق اب

Screenshot

پری شندور پولو ٹورنامنٹ 2026 کا باقاعدہ آغاز 10 مئی کے

Screenshot

بجائے 12 مئی سے ہوگا۔
پولو شائقین میں ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے جوش و خروش پایا جا رہا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ امسال بھی یہ روایتی مقابلے بھرپور دلچسپی کا مرکز بنیں گے۔

🎁 روزانہ مفت پوائنٹس اور انعامات!

خبریں پڑھیں، کوئز کھیلیں اور انعامات جیتیں۔ اپنے پوائنٹس حاصل کرنے کے لیے ہمارے ریوارڈ پورٹل پر جائیں۔

اپنا انعام حاصل کریں ➔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock