تازہ ترین

فلسطین، مہنگائی اور کرپشن کے معاملات پر جماعت اسلامی چترال لوئر کی متفقہ قرارداد

چترال (چترال ایکسپریس)جماعت اسلامی ضلع چترال لوئر کے زیر اہتمام دنین میں عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت امیر جماعت اسلامی چترال لوئر وجیہ الدین نے کی۔ تقریب میں جماعت اسلامی کے کارکنان، ذمہ داران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی، جس میں حکومت پاکستان پر زور دیا گیا کہ وہ امریکا کے دباؤ میں آکر نام نہاد “ابراہیمی معاہدے” کا حصہ نہ بنے اور مسئلہ فلسطین کے حوالے سے اپنے اصولی مؤقف پر قائم رہے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ اسرائیل کو کسی بھی قسم کی سیاسی یا سفارتی پذیرائی دینا امت مسلمہ کے جذبات کے منافی ہوگا۔

قرارداد میں ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور عوامی مشکلات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرکے عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ مہنگائی کے بوجھ میں کمی لائی جا سکے۔

اجلاس کے شرکاء نے ضلع چترال میں مختلف محکموں اور ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بدعنوانی کے خاتمے، شفافیت کے فروغ اور عوامی اداروں میں اصلاحات کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ قرارداد میں صحت اور تعلیم کے اداروں کی آؤٹ سورسنگ اور نجکاری پالیسی پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ جماعت اسلامی عوامی حقوق کے تحفظ، شفاف طرز حکمرانی اور کرپشن کے خاتمے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اگر مطالبات پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو 15 جون کے بعد عوامی سطح پر بھرپور احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی اور طویل دھرنا دیا جائے گا۔

🎁 روزانہ مفت پوائنٹس اور انعامات!

خبریں پڑھیں، کوئز کھیلیں اور انعامات جیتیں۔ اپنے پوائنٹس حاصل کرنے کے لیے ہمارے ریوارڈ پورٹل پر جائیں۔

اپنا انعام حاصل کریں ➔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock