تازہ ترین

اپر چترال میں مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ کا پہلا باضابطہ اجلاس، تنظیمی سرگرمیوں کا آغاز

اپر چترال (ذاکر محمد زخمی) پاکستان مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ ضلع اپر چترال کا پہلا باضابطہ اجلاس مقامی گیسٹ ہاؤس میں ضلع صدر خواتین ونگ بی بی نور شابہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ ضلع صدر منتخب ہونے کے بعد ان کی صدارت میں منعقد ہونے والا یہ پہلا باقاعدہ اجلاس تھا۔

اجلاس کے دوران ضلع خواتین ونگ کی نومنتخب عہدیدار خواتین میں تقرری نامے (نوٹیفکیشن) تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع اپر چترال خواتین ونگ نے اپنی تنظیمی سرگرمیوں کا باضابطہ آغاز بھی کر دیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع صدر بی بی نور شابہ نے کہا کہ جلد ہی دوسرا اجلاس طلب کرکے اپر چترال کی تینوں تحصیلوں کے لیے تنظیمی ڈھانچہ اور کابینہ سازی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ونگ اپر چترال میں پارٹی کو مزید فعال، منظم اور مضبوط بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ خواتین ونگ کی کارکنان گاؤں گاؤں اور قصبہ قصبہ جا کر پارٹی کے منشور اور بیانیے کو عوام تک پہنچائیں گی تاکہ عوامی سطح پر پارٹی کی فعالیت کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ آئندہ انتخابات میں خواتین ونگ بھرپور اور فعال کردار ادا کرے گی۔

اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع اپر چترال کے جنرل سیکرٹری پرنس سلطان الملک، تحصیل مستوج کے صدر جاوید لال، پارٹی کے سینئر رہنما شفیق الرحمن اور تاج احمد نے خصوصی شرکت کی۔

مقررین نے خواتین ونگ کی نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ خواتین ونگ کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور پارٹی کے پیغام اور منشور کو عوام تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔

🎁 روزانہ مفت پوائنٹس اور انعامات!

خبریں پڑھیں، کوئز کھیلیں اور انعامات جیتیں۔ اپنے پوائنٹس حاصل کرنے کے لیے ہمارے ریوارڈ پورٹل پر جائیں۔

اپنا انعام حاصل کریں ➔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock