تازہ ترین

شیدی گرات لوئر چترال میں دو کمسن بچیاں دریائے چترال میں گر کر لاپتہ، سرچ آپریشن جاری

چترال (چترال ایکسپریس) شیدی گرات، لوئر چترال میں دو کمسن بچیوں کے دریائے چترال میں گر کر لاپتہ ہونے کے واقعے کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق 31 مئی 2026 کو سہ پہر 4 بجے کنٹرول روم کو ہنگامی کال موصول ہوئی جس میں اطلاع دی گئی کہ دو کمسن بچیاں مبینہ طور پر پھسل کر دریائے چترال میں جا گری ہیں۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو ٹیموں کو فوری طور پر ٹیمپوریری واٹر رسپانس پوائنٹس اور ریسکیو اسٹیشن سے جائے حادثہ کی جانب روانہ کیا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے دریائے چترال کے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن شروع کیا، تاہم آخری اطلاعات تک بچیوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
ریسکیو حکام کے مطابق اندھیرا ہونے کے باعث سرچ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے، جبکہ آپریشن پیر کی صبح دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بچیوں کی تلاش کے لیے دریائے چترال کے مختلف حصوں میں سرچ سرگرمیاں جاری رکھیں گی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO