تازہ ترین

اسلام آباد احتجاجی مظاہرے میں شرکت کا فیصلہ، اگیگا اپر چترال کا اہم اجلاس منعقد

اپر چترال(چترال ایکسپریس): آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اگیگا) ضلع اپر چترال کے کابینہ اراکین، مختلف تنظیموں کے صدور اور ادارہ جاتی نمائندگان کا ایک اہم اجلاس پیر کے روز بونی کے ایک مقامی ہوٹل میں چیئرمین اگیگا اپر چترال قاری احمد علی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا، جبکہ سیکرٹری اطلاعات اگیگا اپر چترال احسان الحق وفا نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا۔ اجلاس میں وفاقی بجٹ کے موقع پر 5 جون کو اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کے مجوزہ احتجاجی مظاہرے میں شرکت کے حوالے سے لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس کے شرکاء نے باری باری اپنے خیالات اور تجاویز پیش کیں۔ تمام آراء کو مدنظر رکھتے ہوئے متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس اپر چترال وفاقی بجٹ کے موقع پر اسلام آباد میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کرے گی۔
اجلاس میں طے پایا کہ چیئرمین قاری احمد علی، سرپرست دینار زرین، جنرل سیکرٹری محمود غزنوی، سیکرٹری مالیات اخونزادہ تنویر اور سیکرٹری اطلاعات احسان الحق وفا کی قیادت میں اپر چترال کے سرکاری ملازمین احتجاجی مظاہرے میں شرکت کریں گے۔
اجلاس کے اختتام پر ملکی سلامتی، اداروں کی ترقی اور ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

🎁 روزانہ مفت پوائنٹس اور انعامات!

خبریں پڑھیں، کوئز کھیلیں اور انعامات جیتیں۔ اپنے پوائنٹس حاصل کرنے کے لیے ہمارے ریوارڈ پورٹل پر جائیں۔

اپنا انعام حاصل کریں ➔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock