
سوشل میڈیا پر وائرل ون ویلنگ ویڈیو، لوئر چترال پولیس کا فوری ایکشن
چترال(چترال ایکسپریس )سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ون ویلنگ کی ویڈیو کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے لوئر چترال ٹریفک پولیس نے فوری کارروائی کی۔ انچارج ٹریفک وارڈن پولیس اے ایس آئی جنگ باز خان کی ہدایت پر ایڈیشنل انچارج ٹریفک وارڈن پولیس مبشر حسن نے خصوصی کارروائی کرتے ہوئے ویڈیو میں نظر آنے والے نوجوان احمد کو
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کر دیا۔
پولیس کے مطابق سڑکوں پر ون ویلنگ نہ صرف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ اس سے انسانی جانوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہوتے ہیں۔ ٹریفک پولیس نے واضح کیا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ایسے خطرناک اقدامات کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔
لوئر چترال ٹریفک پولیس نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ون ویلنگ اور دیگر خطرناک حرکات سے اجتناب کریں اور اپنی اور دوسروں کی جانوں کے تحفظ کے لیے ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنائیں۔
🎁 روزانہ مفت پوائنٹس اور انعامات!
خبریں پڑھیں، کوئز کھیلیں اور انعامات جیتیں۔ اپنے پوائنٹس حاصل کرنے کے لیے ہمارے ریوارڈ پورٹل پر جائیں۔
اپنا انعام حاصل کریں ➔
