
بلوں میں مبینہ زیادتی کے خلاف تین سالہ تحریک، ریشن پاور کمیٹی کا 5 جون کو بڑے احتجاج کا اعلان
اپرچترال (جمشید احمد)اپر چترال کے ریشن پاور کمیٹی نے بجلی کے بلوں میں مبینہ زیادتی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے جاری تین سالہ احتجاجی تحریک کے سلسلے میں 5 جون کو بڑے احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔
کمیٹی کے رہنماؤں نے
کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں غیر منصفانہ اضافے اور عوامی شکایات کے ازالے کے لیے متعدد بار متعلقہ حکام سے رابطے کیے گئے، تاہم تاحال مسئلے کا کوئی مستقل حل سامنے نہیں آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی اور مطالبات کی منظوری تک احتجاجی تحریک جاری رکھی جائے گی۔
رہنماؤں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت اور متعلقہ اداروں نے فوری طور پر عوامی مطالبات پر توجہ نہ دی تو احتجاج کے دوران سڑک بلاک کرنے سمیت مزید سخت لائحہ عمل اختیار کیا جا سکتا ہے، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔
ریشن پاور کمیٹی نے علاقے کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے حقوق کے حصول اور مسئلے کے حل کے لیے 5 جون کے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں تاکہ عوامی آواز کو مؤثر انداز میں حکام تک پہنچایا جا سکے۔
🎁 روزانہ مفت پوائنٹس اور انعامات!
خبریں پڑھیں، کوئز کھیلیں اور انعامات جیتیں۔ اپنے پوائنٹس حاصل کرنے کے لیے ہمارے ریوارڈ پورٹل پر جائیں۔
اپنا انعام حاصل کریں ➔
