تازہ ترین

اپر چترال: ایم این اے عبداللطیف کی رہائی کے مطالبے کے حق میں بونی میں بڑا عوامی جلسہ، ہزاروں افراد کی شرکت

اپر چترال (جمشیداحمد)اپر چترال کے ہیڈکوارٹر بونی میں رکن قومی اسمبلی عبداللطیف کی رہائی کے مطالبے کے حق میں ایک بڑے عوامی جلسے کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان تحریک انصاف کی مقامی و ضلعی قیادت، کارکنان اور مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

جلسے میں ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی، سینیٹر فلک ناز چترالی، پاکستان تحریک انصاف اپر چترال کے صدر شہزادہ سکندر الملک، جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی لوئر چترال فرید جان، عبدالرازق سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

اس موقع پر شرکاء نے عبداللطیف کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ایک ریلی بھی نکالی اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ مقررین نے اپنے خطابات میں عوامی نمائندوں کے کردار، عوامی حقوق، جمہوری اقدار اور علاقے کی ترقی سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنے منتخب نمائندوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے آئینی و جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھیں گے۔

جلسے کے شرکاء نے پرامن انداز میں اپنے جذبات اور مطالبات کا اظہار کیا اور عبداللطیف کی رہائی کے حق میں نعرے لگائے۔ مقررین نے عوامی اتحاد، یکجہتی اور سیاسی شعور کو علاقے کی ترقی کے لیے ناگزیر قرار دیا۔

مقامی حلقوں کے مطابق بونی میں منعقد ہونے والا یہ اجتماع حالیہ برسوں میں اپر چترال کے بڑے عوامی اجتماعات میں شمار کیا جارہا ہے، جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے اپنے منتخب نمائندے کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

🎁 روزانہ مفت پوائنٹس اور انعامات!

خبریں پڑھیں، کوئز کھیلیں اور انعامات جیتیں۔ اپنے پوائنٹس حاصل کرنے کے لیے ہمارے ریوارڈ پورٹل پر جائیں۔

اپنا انعام حاصل کریں ➔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock