تازہ ترین

چترال بونی شندور روڈ پر اسفالٹ کا کام دوبارہ شروع، منصوبہ جلد مکمل ہونے کی امید

چترال (چترال ایکسپریس): انسانی حقوق کے چیئرمین نیاز احمد نیازی نے محکمہ نیشنل ہائی ویز اور عمر جان کمپنی کی جانب سے چترال۔بونی۔شندور روڈ پر اسفالٹ بچھانے کے کام کے دوبارہ آغاز کا خیرمقدم کرتے ہوئے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ رواں سال ہر صورت اس اہم شاہراہ کی تعمیر کا کام مکمل کر لیا جائے گا، جس سے عوام کو درپیش سفری مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی۔ انہوں نے اس بات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا کہ وفاقی حکومت نے موجودہ مالی سال میں چترال۔بونی روڈ کے لیے دو ارب روپے مختص کیے ہیں، جو منصوبے کی بروقت تکمیل میں معاون ثابت ہوں گے۔

نیاز احمد نیازی نے کہا کہ یہ سڑک گزشتہ دس سال سے زیر تعمیر ہے اور اس دوران روزانہ سفر کرنے والے خواتین، بچوں، بزرگوں اور دیگر مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پیکیج ون میں پانچ کلومیٹر حصے پر اسفالٹ بچھانے کے بعد برنس سے آگے بونی تک بھی اسفالٹ کا کام شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 16 جون کو وزیراعظم معائنہ کمیشن کی ایک ٹیم چترال کا دورہ کرے گی جو تقریباً دس روز تک ضلع میں قیام کرکے مختلف ترقیاتی منصوبوں، بالخصوص چترال۔بونی روڈ کی پیش رفت کا جائزہ لے گی۔

انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ منصوبے کی رفتار مزید تیز کی جائے تاکہ عوام کو جلد از جلد بہتر سفری سہولیات میسر آسکیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock