
چترال لوئر۔جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے ٹی ایم او کی ہدایت
چترال(چترال ایکسپریس)تحصیل میونسپل آفیسر (ٹی ایم او)حیدر ایوب خان نے تمام ٹھیکیداروں کا ایک اہم اجلاس طلب کیا جس میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے
ٹی ایم او نے تمام ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ جاری سکیموں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے تاکہ تمام منصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جا سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام ترقیاتی سکیمیں آئندہ 15 دن کے اندر ہر صورت مکمل کی جائیں۔
ٹی ایم او حیدر ایوب خان نے اس بات پر زور دیا کہ منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور متعلقہ حکام کام کے معیار اور پیش رفت کی مسلسل نگرانی کریں گے۔ انہوں نے ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ عوامی مفاد کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرکے مقررہ وقت میں عوام کے لیے دستیاب بنایا جائے۔
