تازہ ترین

جامعہ تعلیم القرآن للبنات برنس میں مولانا فیاض الدین کا خصوصی اصلاحی بیان 7 جون کو ہوگا

چترال (چترال ایکسپریس)جامعہ تعلیم القرآن للبنات برنس، لوئر چترال میں بروز اتوار 7 جون 2026ء ایک خصوصی اصلاحی و تربیتی اجتماع منعقد ہوگا، جس سے ملک کی ممتاز علمی و دینی درسگاہ جامعہ اشرفیہ کے شیخ الحدیث اور چترال کے نامور عالمِ دین حضرت مولانا مستجابؒ کے نواسے، مولانا فیاض الدین مدظلہ العالیٰ خطاب کریں گے۔
جامعہ کے انتظامیہ کے مطابق مولانا فیاض الدین اپنے خطاب میں دینی تعلیم، اصلاحِ معاشرہ، تربیتِ نسلِ نو اور اسلامی اقدار کے فروغ کے حوالے سے رہنمائی فراہم کریں گے۔ اس موقع پر علماء کرام، طلبہ، والدین، معززینِ علاقہ اور عوام الناس کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔
جامعہ کے مہتمم نے اہلِ چترال بالخصوص علماء، طلبہ اور دینی حلقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بابرکت اجتماع میں بھرپور شرکت کرکے علمی و روحانی فیوض و برکات سے مستفید ہوں۔
یہ پروگرام 7 جون بروز اتوار جامعہ تعلیم القرآن للبنات برنس، لوئر چترال میں منعقد ہوگا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO