تازہ ترین

ریشن میں بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاج، دھرنا اور روڈ بلاک، مذاکرات کے بعد 3 روز کی مہلت

اپر چترال (رپورٹ: شہزاد احمد)اپر چترال کے علاقے ریشن میں بجلی کے بھاری اور مبینہ غیر قانونی بلوں کے خلاف پاؤر کمیٹی ریشن کے زیر اہتمام منعقدہ احتجاجی جلسہ دھرنے کی شکل اختیار کر گیا۔ رمداسی چوک ریشن میں ہونے والے احتجاج میں اپر چترال کے مختلف علاقوں سے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مقررین نے کہا کہ ریشن پاور ہاؤس کو پیسکو کے حوالے کیے جانے کے بعد علاقے کے مکینوں کو بھاری بجلی بلوں کا سامنا ہے، جس کے خلاف وہ گزشتہ تین سال سے مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔
جلسے سے سابق صوبائی وزیر سلیم خان، سابق ایم پی اے ہدایت الرحمن، امیر جماعت اسلامی اپر چترال اسد الرحمن، صدر پیپلز پارٹی شیر حسین اور ولیچ چیئرمین کوشٹ ارشاد نے خطاب کیا۔ اجلاس کی صدارت پاؤر کمیٹی ریشن کے صدر سید سردار حسین شاہ نے کی۔ مقررین نے صوبائی حکومت، ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی سمیت دیگر سیاسی قیادت پر سخت تنقید کی۔
احتجاج کے دوران شرکاء نے تقریباً چھ گھنٹے تک چترال–شندور روڈ بلاک رکھا، جس سے ٹریفک کی آمدورفت متاثر رہی۔
بعد ازاں حکومتی مذاکراتی ٹیم، جس میں اسپیشل فوکل پرسن حبیب اللہ شاہ، اسسٹنٹ کمشنر عدنان ملوکی، پلاننگ آفیسر شمشیر علی خان، پولیس حکام اور دیگر افسران شامل تھے، نے پاؤر کمیٹی ریشن سے مذاکرات کیے۔ مذاکرات کے بعد حکام نے مسائل کے حل کے لیے تین دن کی مہلت طلب کی۔
اپنے خطاب میں پاؤر کمیٹی کے صدر سید سردار حسین شاہ نے خبردار کیا کہ اگر 9 تاریخ تک مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاجی تحریک کو مزید وسعت دی جائے گی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO