تازہ ترین

لوئر چترال پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 9 لیٹر دیسی شراب برآمد، ملزم گرفتار

چترال (چترال ایکسپریس) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (پی ایس پی) کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایس ڈی پی او سرکل بمبوریت حسن اللہ اور ایس ایچ او تھانہ ایون سب انسپکٹر کفایت اللہ کی نگرانی میں انچارج چوکی بریر سب انسپکٹر اقبال حسین نے پولیس نفری کے ہمراہ دوران گشت ایک مشکوک موٹر سائیکل سوار کو روک کر تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 9 لیٹر دیسی شراب (ٹارہ) برآمد ہوئی۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم رحمت خان، سکنہ گروڑ بریر کو گرفتار کر لیا۔ برآمد شدہ شراب قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف تھانہ ایون میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

لوئر چترال پولیس کے مطابق منشیات اور دیگر ممنوعہ اشیاء کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کیا جا سکے۔

پولیس حکام نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ “منشیات سے پاک لوئر چترال” کے ہدف کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO