تازہ ترین

کرپشن کے خلاف عوامی جرگہ 15 جون کو اتالیق پل چترال میں منعقد ہوگا، وجیہ الدین

چترال (چترال ایکسپریس) امیر جماعت اسلامی چترال، وجیہ الدین نے اعلان کیا ہے کہ کرپشن کے خلاف جاری عوامی تحریک کے سلسلے میں 15 جون کو اتالیق پل چترال میں ایک عظیم الشان عوامی جرگہ منعقد کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ضلع بھر میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن اور عوامی وسائل کے ضیاع کے خلاف عوامی شعور اجاگر کرنے کے لیے دستخطی مہم بھی شروع کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی چترال لوئر کے ضلعی دفتر میں منعقدہ ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ضلع بھر میں کرپشن کے خلاف جاری مہم کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

وجیہ الدین نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے نام پر عوامی وسائل کے غلط استعمال اور مبینہ بدعنوانی کے باعث عوام کے حقوق متاثر ہو رہے ہیں، جس کے خلاف جماعت اسلامی ہر سطح پر آواز بلند کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی بیداری مہم کے ذریعے شہریوں کو اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے متحرک کیا جائے گا تاکہ احتساب کا مؤثر نظام قائم ہو سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی چترال اس معاملے کو صرف عوامی سطح تک محدود نہیں رکھے گی بلکہ قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد مبینہ کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی اور عدالتی راستہ بھی اختیار کیا جائے گا۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کرپشن کے خلاف اس جدوجہد میں بھرپور شرکت کریں، دستخطی مہم کا حصہ بنیں اور 15 جون کے عوامی جرگے کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO