تازہ ترین

چترال میں چائلڈ پروٹیکشن نظام کے جائزے کے لیے KPCPWC اور یونیسیف کا مشترکہ مشن،

چترال (چترال ایکسپریس) خیبر پختونخوا چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر کمیشن (KPCPWC) اور یونیسیف کے ایک مشترکہ مشن نے ضلع لوئر چترال کے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ (CPU) کا دورہ کیا، جس کا مقصد چائلڈ پروٹیکشن کے نظام کو مزید مضبوط بنانے اور فیلڈ سطح پر جاری اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔
دورے کے دوران وفد نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملاقات کی، جس میں بچوں کے تحفظ سے متعلق جاری سرگرمیوں، درپیش چیلنجز اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بعد ازاں مشن نے وی سی دینن لوئر چترال کا دورہ کیا جہاں کمیونٹی بیسڈ چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کی گئی۔ اس موقع پر کمیونٹی سطح پر جاری سرگرمیوں اور فرنٹ لائن ورکرز کے کردار کا جائزہ لیا گیا جبکہ کمیٹی کے اراکین نے اپنے تجربات اور مسائل سے بھی وفد کو آگاہ کیا۔
وفد نے لوئر چترال کے اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک کوآرڈینیشن اجلاس میں بھی شرکت کی جس کا مقصد چائلڈ پروٹیکشن کے نظام کو مزید مؤثر، مربوط اور فعال بنانا تھا۔
اجلاس کے دوران چائلڈ پروٹیکشن یونٹ (CPU) لوئر چترال کی خدمات کو خصوصی طور پر سراہا گیا۔ شرکاء نے بچوں کے تحفظ، کیس مینجمنٹ، ریفرل سسٹم کی مضبوطی اور متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری میں یونٹ کے کردار کو کلیدی قرار دیا۔ اس موقع پر CPU کو کمزور اور خطرات سے دوچار بچوں کی نشاندہی، فوری ردعمل اور ضروری خدمات تک رسائی کو یقینی بنانے والا اہم ادارہ قرار دیا گیا۔
مشن کی قیادت KPCPWC کے ایڈیشنل چیف اجاز محمد خان نے کی۔ انہوں نے اجلاس کے دوران ایک تفصیلی پریزنٹیشن پیش کرتے ہوئے صوبے بھر میں چائلڈ پروٹیکشن کے شعبے میں حاصل ہونے والی کامیابیوں، جاری اقدامات اور فیلڈ سطح پر عملدرآمد کی صورتحال پر روشنی ڈالی۔
یونیسیف کے وفد نے KPCPWC کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے بچوں کے تحفظ کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے مسلسل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔
مقررین نے اس دورے کو مقامی سطح پر ادارہ جاتی رابطہ کاری کو بہتر بنانے اور بچوں کے تحفظ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock