تازہ ترین

شادیر ریشن میں حادثہ، سی اینڈ ڈبلیو کے ایکسین ضیاء الرحمن انتقال کر گئے

چترال (چترال ایکسپریس) سی اینڈ ڈبلیو اپر چترال کے ایکسین ضیاء الرحمن منگل کے روز شادیر، ریشن کے مقام پر سڑک بند ہونے کے باعث پیدل دشوار گزار راستہ عبور کرتے ہوئے گر کر شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لوئر چترال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بدھ کے روز انتقال کر گئے۔

مرحوم کا تعلق ضلع کرک سے بتایا جاتا ہے۔ ان کی جسد خاکی ضروری کارروائی مکمل ہونے کے بعد آبائی گاؤں روانہ کر دی گئی۔

ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ضلعی انتظامیہ، کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران، سرکاری افسران اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے مشترکہ فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

یہ افسوسناک واقعہ شادیر ریشن کے مقام پر موجود خستہ حال اور خطرناک راستے کی سنگینی کو ایک بار پھر نمایاں کرتا ہے۔ مقامی عوام طویل عرصے سے اس سڑک کی مرمت اور مستقل بحالی کا مطالبہ کرتے آرہے ہیں، تاہم تاحال مؤثر اقدامات نہیں کیے جا سکے ہیں۔

علاقہ مکینوں کے مطابق اس مقام پر ماضی میں بھی متعدد ٹریفک حادثات رونما ہو چکے ہیں اور کئی گاڑیاں حادثات کا شکار ہو چکی ہیں، جس سے اس راستے کے انتہائی خطرناک ہونے کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ادارے اس المناک واقعے کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے شادیر ریشن روڈ کی فوری مرمت، بحالی اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ مستقبل میں مزید قیمتی جانوں کے ضیاع اور حادثات سے بچا جا سکے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO