تازہ ترین

نو تعینات ڈی پی او لوئر چترال کا سٹی پولیس اسٹیشن کا اچانک دورہ، عوامی خدمت اور نظم و ضبط پر زور

چترال (چترال ایکسپریس) نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر (PSP)، نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا اچانک دورہ کیا اور تھانے کے مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔

دورے کے دوران ڈی پی او نے ریکارڈ، حوالات، بیرکس، صفائی کی صورتحال، عمارت کی حالت اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ زیر التواء ریکارڈ اور دفتری امور کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، جبکہ تھانہ جات میں نظم و ضبط، صفائی اور پیشہ ورانہ معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔

ریشم جہانگیر نے تھانہ عملے کو ہدایت کی کہ عوام، خصوصاً خواتین، بچوں، بزرگ شہریوں اور دیگر سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی، عزت و احترام اور پیشہ ورانہ رویہ اختیار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کے بروقت ازالے کو اولین ترجیح دی جائے اور فرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کی غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ داری برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈی پی او نے اس موقع پر کہا کہ لوئر چترال پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ضلع میں امن و امان کے قیام کے لیے شب و روز کوشاں ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ جرائم کے خاتمے اور پائیدار امن کے فروغ کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون جاری رکھیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock