تازہ ترین

چترال رائٹ ریور بینک کنزروینسی کا پہلا باضابطہ اجلاس، قدرتی وسائل کے تحفظ اور پائیدار ترقی کے عزم کا اعادہ

چترال (چترال ایکسپریس): چترال رائٹ ریور بینک کنزروینسی (CRRBC) کا پہلا باضابطہ اجلاس مقامی ہوٹل میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ادارے کے سرپرستِ اعلیٰ قاضی سیف اللہ نے کی، جبکہ چیئرمین منیر احمد کاکی نے اجلاس کی کارروائی کی قیادت کی۔

اجلاس کی نظامت اور کارروائی جنرل سیکرٹری جہانزیب نے انجام دی۔ اجلاس میں یونین کونسل ون (UC-1) کی تمام نو ویلیج کنزرویشن کمیٹیوں (VCCs) کے معزز اراکین، سینئر عمائدین اور دیگر متعلقہ شخصیات نے شرکت کی۔

اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ چترال رائٹ ریور بینک کنزروینسی علاقے میں قدرتی وسائل کے تحفظ، جنگلی حیات کے فروغ، ماحولیات کی بہتری اور مقامی آبادی کی پائیدار ترقی کے لیے تمام متعلقہ کمیٹیوں اور مقامی افراد کے باہمی تعاون سے مؤثر کردار ادا کرے گی۔

شرکاء نے قدرتی وسائل کے تحفظ اور ماحول دوست اقدامات کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر اتفاق کیا اور اس سلسلے میں مقامی آبادی کی فعال شمولیت کو ناگزیر قرار دیا۔

اجلاس کے اختتام پر تمام معزز اراکین، شرکاء اور معاونین کا کامیاب انعقاد پر شکریہ ادا کیا گیا۔ اس موقع پر دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ چترال رائٹ ریور بینک کنزروینسی کو اپنے مقاصد میں کامیابی عطا فرمائے، اس پلیٹ فارم کو علاقے کی ترقی، قدرتی وسائل کے تحفظ، ماحولیات کی بہتری اور عوامی فلاح و بہبود کا مؤثر ذریعہ بنائے، اور تمام ذمہ داران کو اخلاص، اتحاد اور دیانت داری کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO