تازہ ترین

لوئر چترال میں منشیات فروشوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری، 502 گرام چرس برآمد

چترال (چترال ایکسپریس) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر (PSP) کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں تھانہ سٹی چترال پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 502 گرام چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ایس ڈی پی او سرکل چترال سجاد حسین اور ایس ایچ او تھانہ سٹی چترال سب انسپکٹر بلبل کی نگرانی میں ایڈیشنل ایس ایچ او پی اے ایس آئی اظفر عالم نے دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ دورانِ موبائل گشت شک کی بنیاد پر ایک مشکوک شخص کو روک کر تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 502 گرام چرس برآمد ہوئی، جس پر اسے موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت شمس الدین، سکنہ دمیل ارندو، حال مورڈہ چترال کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ سٹی چترال میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ڈی پی او لوئر چترال ریشم جہانگیر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ضلع کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO