تازہ ترین

لوئر چترال پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری، 22.5 لیٹر دیسی شراب برآمد، ایک ملزم گرفتار

چترال (چترال ایکسپریس)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال، ریشم جہانگیر (PSP) کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق ایس ڈی پی او سرکل بمبوریت حسن اللہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ رمبور، سب انسپکٹر عبدالرشید نے دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ دورانِ موبائل گشت مشکوک افراد کی تلاشی لی۔ کارروائی کے دوران ایک شخص کے قبضے سے 22.5 لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے اسے گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت خان محمد، سکنہ اورغوچ، کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ رمبور میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ڈی پی او لوئر چترال ریشم جہانگیر نے کہا ہے کہ ضلع کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون شکن افراد کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock