تازہ ترین

ارشاد مکرر کا طوفان گول کلکٹک کے سیلاب متاثرین کی فوری بحالی اور امداد کا مطالبہ

چترال(چترال ایکسپریس)گزشتہ شب ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث طوفان گول کلکٹک میں ایک بار پھر شدید سیلاب آ گیا، جس کے نتیجے میں سیلابی نالے کے دونوں اطراف واقع متعدد رہائشی مکانات بری طرح متاثر ہوئے اور غریب خاندانوں کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
سماجی شخصیت اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ارشاد مکرر نے بتایا کہ سیلابی نالے میں جمع ہونے والا ملبہ فوری طور پر ہٹانے کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق اگر دوبارہ بارشوں کے نتیجے میں سیلاب آیا تو پورے گاؤں کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ خاندان اس وقت کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں اور انہیں خوراک، رہائش اور مالی معاونت کی اشد ضرورت ہے۔
ارشاد مکرر نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ طوفان گول کلکٹک، دروش کے سیلاب متاثرین کی فوری بحالی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں، جبکہ تمام فلاحی اور خیراتی اداروں سے اپیل کی کہ وہ متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن امداد کے لیے آگے بڑھیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO