تازہ ترین

آئس ایک خطرناک اور خاموش قاتل نشہ ہے، نوجوان نسل کو بچانے کے لیے عوام پولیس کا ساتھ دیں: ڈی پی او لوئر چترال ریشم جہانگیر

​چترال (چترال ایکسپریس)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) لوئر چترال ریشم جہانگیر نے معاشرے میں “آئس” کے بڑھتے ہوئے رجحان اور اس کے تباہ کن اثرات کے خلاف ایک اہم عوامی آگاہی پیغام جاری کیا ہے۔ انہوں نے شہریوں، خاص کر والدین پر زور دیا ہے کہ وہ نئی نسل کے مستقبل کو اس موذی لت سے بچانے کے لیے پولیس کا بھرپور ساتھ دیں۔
​ڈی پی او لوئر چترال کی جانب سے جاری کردہ خصوصی پیغام میں کہا گیا ہے کہ آئس ایک انتہائی خطرناک، غیر قانونی اور خاموش قاتل نشہ ہے، جسے عام زبان میں ’کرسٹل‘ یا ’میتھ‘ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ سفید یا شفاف کرسٹل کی طرح نظر آتا ہے اور انسانی دماغ و جسم پر بہت تیزی سے اثر انداز ہوتا ہے۔
​عارضی اثرات محض دھوکہ ہیں:
پیغام میں خبردار کیا گیا ہے کہ بعض لوگ غلطی سے اسے توانائی میں اضافے، نیند اور بھوک کی کمی، وقتی خوشی، جوش یا خود اعتمادی بڑھانے کا ذریعہ سمجھتے ہیں، لیکن یہ اثرات محض عارضی اور ایک دھوکہ ہیں، جس کے بعد انسان شدید ترین جسمانی اور ذہنی نقصانات کی دلدل میں دھنس جاتا ہے۔
آگاہی مہم کے مطابق، آئس کا نشہ انسان کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کو مفلوج کر دیتا ہے۔
​ دل کی دھڑکن کا تیز ہونا، ہائی بلڈ پریشر، فالج یا ہارٹ اٹیک کا مستقل خطرہ، وزن میں تیزی سے کمی، دانتوں کا خراب ہونا، شدید جسمانی کمزوری اور نیند کا مستقل ختم ہو جانا شامل ہیں۔
​یہ نشہ شدید غصے، جارحیت، وہم، شک، ڈپریشن، شدید بے چینی اور یہاں تک کہ خودکشی کے خیالات کا باعث بنتا ہے۔
​ آئس کے عادی افراد نہ صرف یادداشت کی کمزوری کا شکار ہوتے ہیں بلکہ ان کے خاندانی رشتے خراب ہو جاتے ہیں، وہ شدید مالی تباہی کا شکار ہو کر جرائم، چوری اور لڑائی جھگڑوں میں ملوث ہو جاتے ہیں۔
ڈی پی او لوئر چترال ریشم جہانگیر نے چترال کے معزز عوام اور خاص کر سول سوسائٹی سے پرزور گزارش کی ہے کہ وہ اپنے ارد گرد نظر رکھیں اور آئس سمیت دیگر تمام منشیات کے خاتمے کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا یہ تعاون ہی ہمارے بچوں اور چترال کے امن و امان کو اس خاموش تباہی سے بچا سکتا ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO