تازہ ترین

ڈی پی او لوئر چترال کا منشیات کے خلاف سخت ایکشن، ایس ایچ او لٹکوہ کو انعام سے نوازا گیا

چترال (چترال ایکسپریس) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) لوئر چترال ریشم جہانگیر (PSP) کی زیرِ صدارت ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کی منشیات کے خلاف کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف تھانوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر اور نمایاں کارروائی پر تھانہ لٹکوہ کے ایس ایچ او امتیاز احمد کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا گیا، جبکہ ناقص کارکردگی اور فرائض میں غفلت برتنے پر تھانہ دروش کے ایس ایچ او کو  پولیس لائن کلوز (لائن حاضر) کر دیا گیا۔

اس موقع پر ڈی پی او ریشم جہانگیر نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ لوئر چترال پولیس منشیات کے ناسور کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر بلاامتیاز عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں اور نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے محفوظ رکھنا پولیس کی اولین ترجیح ہے اور منشیات فروشوں کے لیے ضلع میں کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی اور قانون شکن عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ ڈی پی او نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی جاری رہے گی، جبکہ غفلت، لاپروائی یا ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف فوری اور سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔