تازہ ترین

لواری ٹنل اپروچ روڈ 10 سال بعد تعمیر، کلاش ویلیز اور بونی روڈ پر اسفالٹ بچھانے کا کام جاری: نیاز اے نیازی”

چترال (چترال ایکسپریس)​مسلم لیگ (ن) چترال کے ترجمان نیاز اے نیازی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ چترال بونی روڈ سمیت ضلعے کے دیگر اہم شاہراہوں پر تعمیراتی کام وفاقی حکومت کی فنڈنگ سے ہو رہا ہے، اس کا کریڈٹ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) یا رکن صوبائی اسمبلی ثریا بی بی کو دینا مضحکہ خیز اور حقیقت کے برعکس ہے۔
​اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ (ن) کے ضلعی ترجمان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ لواری ٹنل کی اپروچ روڈ گزشتہ 10 سالوں سے شدید خرابی کا شکار تھی، جس کی بنیادی وجہ سابقہ ٹھیکیدار کمپنی کی آپس کی مقدمہ بازی اور یکے بعد دیگرے لیے جانے والے حکمِ امتناع (سٹے آرڈرز) تھے۔
​نیاز اے نیازی کا کہنا تھا:
​”مسلم لیگ (ن) کی ضلعی قیادت کی خصوصی درخواست پر وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے ذاتی دلچسپی لی۔ انہوں نے کئی سالوں سے بند کام کو دوبارہ شروع کرانے اور تمام انتظامی و قانونی مسائل کو دور کرنے کے لیے یہ اہم ذمہ داری وزیراعظم معائنہ کمیشن کے سربراہ بریگیڈیئر (ر) مظفر علی رانجھا کو سونپی۔”
​ترجمان نے مزید بتایا کہ وزیراعظم معائنہ کمیشن اس وقت تمام ترقیاتی کاموں کی خود نگرانی کر رہا ہے۔ انہوں نے خوش آئند بات قرار دی کہ بفضلِ خدا اب نہ صرف اپروچ روڈ مکمل ہو چکی ہے، بلکہ کلاش ویلیز روڈ اور چترال بونی شندور روڈ پر بھی تعمیراتی کام تیز رفتاری سے جاری ہے، جہاں مختلف سیکشنز پر اسفالٹ (لُک) بچھانے کا عمل شروع ہو چکا ہے جس سے عوام کے لیے سفری سہولیات میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔

 

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔