تازہ ترین

چترال کی بیٹی محترمہ بشریٰ فاطمہ کی گریڈ 21 میں ترقی، علاقے کی پہلی خاتون آفیسر بننے کا اعزاز

​چترال (چترال ایکسپریس): حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ نے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی سفارشات پر صوبے کی متعدد سینیئر خواتین پروفیسرز کی گریڈ 21 (BS-21) میں باقاعدہ ترقی اور نئی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

​جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، ترقی پانے والی سینیئر خواتین افسران میں چترال سے تعلق رکھنے والی مایہ ناز ماہرِ تعلیم محترمہ بشریٰ فاطمہ بھی شامل ہیں، جنہیں گریڈ 21 میں ترقی دے کر پرنسپل گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج (GGPGC) میانڈیاں، ایبٹ آباد تعینات کیا گیا ہے۔ محترمہ بشریٰ فاطمہ چترال کی معروف شخصیت میر سبحان الدین کی صاحبزادی ہیں۔

​واضح رہے کہ محترمہ بشریٰ فاطمہ نے یہ اعلیٰ مقام حاصل کر کے چترال کی تاریخ میں 21 ویں گریڈ میں ترقی پانے والی پہلی خاتون آفیسر ہونے کا منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ ان کی اس تاریخی کامیابی اور ترقی پر چترال کے عوامی، سماجی اور تعلیمی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور اسے علاقے میں خواتین کی تعلیم اور بااختیار ہونے کی ایک روشن مثال قرار دیا جا رہا ہے۔ عوامی حلقوں نے محترمہ بشریٰ فاطمہ اور ان کے خاندان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے مزید کامیابیوں کی دعا کی ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔