تازہ ترین

چترال: پیپلز یوتھ آرگنائزیشن نے مالاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کا نفاذ مسترد کر دیا، پُرامن مظاہرہ

چترال (چترال ایکسپریس) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن چترال کے زیر اہتمام مالاکنڈ ڈویژن بالخصوص چترال میں ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف ایک پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں نوجوانوں، تاجروں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

​احتجاجی مظاہرے سے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے رہنماؤں قاضی وقار اقبال، سجاد اخون، سلطان احمد بیگ اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

​مقررین نے حکومت کی جانب سے ٹیکس کے نفاذ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ:

​”مالاکنڈ ڈویژن اور بالخصوص چترال میں نہ تو صنعتیں اور کارخانے ہیں اور نہ ہی روزگار کے وافر مواقع دستیاب ہیں۔ اس کے برعکس یہاں صحت، مواصلات اور بنیادی انفراسٹرکچر کی حالت انتہائی ابتر ہے۔ چترال کی معیشت پہلے ہی دہشت گردی اور پے در پے قدرتی آفات کی وجہ سے شدید بحران کا شکار ہے، ایسے میں غریب عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنا سراسر ناانصافی ہے۔”

​انہوں نے مزید کہا کہ چترال پانی، معدنیات اور دیگر قیمتی قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، لیکن افسوس کا مقام ہے کہ یہاں کے مقامی عوام آج بھی ان وسائل کے ثمرات سے یکسر محروم ہیں۔ رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ چترال پر ٹیکس نافذ کرنے کے بجائے یہاں کی معاشی ترقی، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے جامع منصوبہ بندی کرے اور اس پر مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

​مقررین نے واضح کیا کہ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن اور چترال کے عوام اس ٹیکس کو کسی صورت تسلیم نہیں کرتے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اس ناانصافی کے خلاف احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا اور آئندہ مرحلے میں دروش اور گرم چشمہ میں بھی پُرامن احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

​تنظیم کے رہنماؤں نے احتجاج کو کامیاب بنانے پر چترال کے عوام، بزرگوں، نوجوانوں، تاجر برادری اور میڈیا نمائندگان کا بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور ان کی شرکت کو سراہا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔