تازہ ترین

ڈی پی او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب کا دورہ، صحافیوں سے ملاقات

​چترال(چترال ایکسپریس)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) لوئر چترال ریشم جہانگیر نے پریس کلب لوئر چترال کا خصوصی دورہ کیا اور پریس کلب کے عہدیداران اور صحافیوں سے تفصیلی ملاقات کی۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او سرکل چترال سجاد حسین اور ایس ایچ او تھانہ سٹی چترال ایس آئی بلبل حسن بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

​ملاقات کے دوران ڈی پی او ریشم جہانگیر نے معاشرے میں صحافی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مثبت سوچ کی ترویج، درست معلومات کی فراہمی اور عوامی آگاہی کے فروغ کے لیے میڈیا کا کردار نہایت اہم ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پولیس اور میڈیا کے درمیان باہمی تعاون امن و امان کے قیام، جرائم کی روک تھام اور عوامی مسائل کے مؤثر حل میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

​ڈی پی او نے اس عزم کا اظہار کیا کہ لوئر چترال پولیس میڈیا کے ساتھ اپنے روابط کو مزید مضبوط بنائے گی تاکہ عوام تک بروقت اور مستند معلومات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور عوامی مسائل کے حل کے لیے پولیس و میڈیا کے تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔