تازہ ترین

​مالاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس نفاذ کا معاملہ: چترال میں تاریخی شٹر ڈاؤن ہڑتال، تمام تجارتی مراکز اور بینک بند

​چترال (چترال ایکسپریس)مالاکنڈ ڈویژن میں نئے ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف تاجر برادری کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل اور سو فیصد شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ ہڑتال کے باعث مرکزی بازاروں، چھوٹے بڑے تجارتی مراکزمیں تمام کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر معطل رہیں اور تمام دکانیں و مارکیٹیں بند رہیں۔
​عوامی یکجہتی کا عالم یہ رہا کہ تمام نجی و سرکاری بینک بھی ہڑتال کی حمایت میں بند رہے۔ اسی طرح ہسپتال روڈ کے علاوہ شہر بھر کے تمام میڈیکل سٹورز بھی معطل رہے، جس کی وجہ سے بازاروں میں غیر معمولی سناٹا اور خاموشی چھائی رہی۔
​​مختلف تاجر تنظیموں، کاروباری رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ مالاکنڈ ڈویژن کو حاصل خصوصی آئینی اور قانونی ٹیکس استثنیٰ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔
​ خطے میں نئے ٹیکسوں کے نفاذ کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔
​ خطے کے عوام پہلے ہی بے روزگاری، شدید مہنگائی اور معاشی مشکلات سے پس رہے ہیں، ایسے میں نئے ٹیکس کا نفاذ معاشی قتل کے مترادف ہوگا۔
“مالاکنڈ ڈویژن کی خصوصی آئینی حیثیت کو برقرار رکھنا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے۔ اگر حکومت نے ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ کیے تو احتجاج کا دائرہ کار پورے صوبے تک وسیع کر دیا جائے گا، جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ اور متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔”

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔